ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر ہائی کورٹ میں سماعت، ای ڈی سے جواب طلب

ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر ہائی کورٹ میں سماعت، ای ڈی سے جواب طلب

Wed, 29 May 2024 10:59:46    S.O. News Service

نئی  دہلی، 29/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کر منی لانڈرنگ معاملہ میں ملزم سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما ستیندر جین کی مستقل درخواست ضمانت پر جواب طلب کیا۔ جسٹس سورن کانتا شرما نے معاملہ پر ای ڈی سے پیشرفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے 9 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔

جین نے ٹرائل کورٹ کے 15 مئی کے حکم کو چیلنج ہے، جس نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ جین کی دلیل ہے کہ ای ڈی قانون مدت کے اندر اپنی تفتیش پوری کرنے میں ناکام رہی ہے اور ان کی مستقل ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرنے کے لئے 27 جولائی 2022 کو ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش کیا۔

جین کی دلیل ہے کہ جب تفتیش جاری ہے تو نامکمل فرد جرم پیش کرنا آئین کی دفعہ 21 کے تحت ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے انسداد بدعنوانی قانون کے تحت جین کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائیداد کا معاملہ درج کیا تھا۔

ستیندر جین پر الزام ہے کہ انہوں نے 2015 اور 2017 کے درمیان آمدنی سے زیادہ جائیداد جمع کی۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے بھی معاملہ درج کر لیا۔ اس کے علاوہ ای ڈی کا الزام ہے کہ جین کی ملکیت والی کمپنیوں کو حوالہ کے ذریعے شیل کمپنیوں سے 4.81 کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے۔


Share: